23 مئی، 2010، 1:09 PM

روس، بنگلادیش

روس، بنگلادیش میں دو ایٹمی پلانٹس تعمیر کرےگا

روس، بنگلادیش میں دو ایٹمی پلانٹس تعمیر کرےگا

بنگلادیشی حکومت نے ملک میں دو ایٹمی پاور پلانٹس کی تعمیر کے لئے روس کے ساتھ تعاون کے سمجھوتے پر دست خط کردیئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلادیشی حکومت نے ملک میں دو ایٹمی پاور پلانٹس کی تعمیر کے لئے روس کے ساتھ تعاون کے سمجھوتے پر دست خط کردیئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق بنگلادیش ایٹمی توانائی کمیشن کے سربراہ مشرف حسین نے کہا ہے کہ اس سمجھوتے کے تحت روس ایک ہزار میگاواٹ کے دو ایٹمی پاور پلانٹس کی تعمیر میں مدد دے گا ۔ اس کے علاوہ ایٹمی ایندھن کی فراہمی اور پلانٹس کو چلانے کے لئے بنگلادیشی ماہرین کی تربیت بھی سمجھوتے کا حصہ ہے ۔ یہ پاور پلانٹس بنگلادیش کے شمالی علاقے روپ پور کے قریب تعمیر کئے جائیں گے ۔ مشرف حسین نے بتایا کہ اس سلسلے میں مکمل معاہدے پر ستمبر میں دست خط کئے جائیں گے جب وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد ماسکو کا دورہ کریں گی ۔  

News ID 1087979

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha